ہوسکتا ہے3 ماہ میں نواز شریف واپس آجائیں،منظور وسان

آڈیوز،ویڈیوزلیک ہوتی رہیں نتيجہ کوئی نہیں نکلےگا
Nov 23, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Manzoor-Wasan-Khi-Sot-23-11.mp4"][/video]

پی پی رہنما منظور وسان نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے 5 سال پورے ہوں مگر چہرہ تبدیل ہو، تین ماہ ملکی سیاست کیلئے اہم ہیں۔ نواز شریف واپس آسکتے ہیں۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواب دیکھنے اور ان کی تعبیر بتانے کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، مگر چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ دسمبر میں خطرات کا سامنا ہوتا ہے، کھچڑی پک رہی ہے، جسے کسی نتیجے پر پہنچنے میں 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ حالات خراب ہیں، آگے جا کر اور بھی خراب ہوں گے، باہر سے کوئی آسکتا ہے جس کا کام الیکشن کرا کے اقتدار منتقل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3 ماہ بڑے اہم ہیں، نواز شریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز آئیں گی، ویڈیوز بھی آئیں گی۔ کچھ لوگ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، پتا نہیں کیا ہو۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div