لگتاہےعدالت ميں کيسزپراثراندازہونےکی کوشش ہے،علی ظفر
شکر گزار ہوں کہ سماء سچ سامنے لے آيا
سوشل میڈیا پر گردش کرتی آڈیو کلپ پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ سماعت شروع ہوتے ہی اس طرح کی خبريں آنا شروع ہوجاتی ہيں۔ لگتا ہے کہ عدالت ميں کيسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سما کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران سابق وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جعلی آڈيو کی ٹائمنگ اہم ہے۔ سابق چيف جسٹس کی جعلی آڈيو بنانے والوں کو سزا ملنی چاہيے۔ اب تحقيقات ہونی چاہيے کہ جعلی آڈيو کس نے بنائی؟۔ شکر گزار ہوں کہ سماء سچ سامنے لے آيا۔