کیا بابراعظم سرفراز کا ریکارڈ توڑ پائیں گے

قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ان دنوں اعزازات کو اپنے نام کرنے میں مصروف ہیں۔ بابر سابق کپتان سرفراز احمد کے ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
بابر اعظم کی سربراہی میں رواں سال قومی ٹیم نے 16 ٹی 20 میچز جیتے ہیں، تاہم مزید 2 میچز میں کامیابی کے بعد وہ سابق کپتان سرفراز کا 17 میچز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک سال میں 17 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کو فتحیاب کروایا تھا، جبکہ بابر 16 میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Babar Azam is just one win away from equalling Sarfaraz Ahmed's record for most T20I wins as captain in a calendar year 👏
Babar's 1️⃣6️⃣ victories have come in 2️⃣2️⃣ completed matches 🙌 How impressive has been his leadership❓ 📸: CrickWick#BabarAzam #BANvPAK #Cricket pic.twitter.com/MkLtD1Gz2A — CricStats (@_CricStats_) November 22, 2021
دوسری جانب بابراعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا بھی ایک سال میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ دھونی نے قیادت کرتے ہوئے 2016 میں بھارت کو 15 ٹی20 میچز میں کامیابی دلوائی تھی۔
بابر اعظم کا ایک رن بھی ریکارڈ بک کی زینت بن گیا
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے رواں سال 26 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے، جس میں 17 میں کامیابی، 6 ہارے اور 3 میچ بے نتیجہ رہے۔
پاکستان سال2021 میں سب سےزیادہ ٹی20میچز جیتنےوالی ٹیم
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں بنگال ڈائیگرز کو وائٹ واش کرکے سال 2021 میں سب سے زیادہ ٹی20 میچز جیتنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔