سونا مزید سستا ہوگیا

فی تولہ 400روپے، فی اونس مزید 7ڈالر کمی
Nov 23, 2021
[caption id="attachment_2383054" align="alignnone" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہوگیا۔ فی تولہ قیمت 400 روپے جبکہ فی اونس 7 ڈالر گرگئی۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 400 روپے کمی سے ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 342 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 5 ہزار 796 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 7 ڈالر کمی سے 1839 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے سے 1460 روپے اور 10 گرام 17.15 روپے مہنگا ہوکر 1251.71 روپے کی ہوگئی۔ فی اونس چاندی کے نرخ مزید 0.10 ڈالر اضافے سے 24.74 ڈالر پر آگئے۔

Gold rates

Silver rates

Tabool ads will show in this div