بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

سی پی پی اے، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
Electricity فوٹو: اے ایف پی

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی سی اے) اور کے الیکٹرک  نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں پونے پانچ روپے اور 29 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

سی پی پی اے اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے اکتوبر میں پیشگی پیداواری ٹیرف 5.17 روپے فی یونٹ تھا جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 9.92 روہے فی یونٹ رہی، اسکے علاوہ گیس کی قلت اور فرنس آئل سے مہنگی پیداوار بحلی مہنگی ہونے کی بنیادی وجہ بنی۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا بجلی میں اضافے کے حوالے سے سماعت 30نومبر کو کرے گا اور بجلی میں اضافے کی صورت میں کراچی کے صارفین پر 51 کروڑ 60 لاکھ کا اضافی بوجھ بڑے گا۔

جبکہ کےالیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست پر نیپرا بجلی میں اضافے کی سماعت 2 دسمبر کو کرے گا۔اس سے قبل یکم نومبر کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا جس کے تحت گھریلو صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 68 پیسے مہنگی، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 39 پیسے مہنگی کردی گئی تھی، اس فیصلے کا اطلاق ے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لئے کیا گیا تھا جس سے حکومت کو سالانہ 135ارب روپے حاصل ہونگے جبکہ ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر یہ اطلاق لاگو نہیں کیا گیا تھا۔

POWER TARRIF

Tabool ads will show in this div