ٹیلرسوئفٹ نے میری زندگی برباد کردی، میاخلیفہ

میااپنے رونے پرقابو نہ رکھ سکیں

میا خلیفہ زیادہ تر اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کیلئے دلکش تصاویر اورٹِک ٹاک ویڈیوزاپ لوڈ کرتی ہیں لیکن اس باروہ سوشل میڈیا پر روتی ہوئی نظرآَئی ہیں اور ان کے بہتے آنسووں کی وجہ امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ ہیں۔

میا خلیفہ کا شمارسوشل میڈیا پرسب سے زیادہ فعال ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبرٹیزمیں ہوتا ہے اورصرف انسٹاگرام پران کے 26 ملین سے زائد فالوورز ہیں جن کے سامنے وہ کبھی اپنے دل کی بات کہنے سے نہیں جھجھکتیں۔

میا اب ایک یوٹیوب چینل چلاتی ہیں جہاں وہ فٹنس، کھیلوں اور کاسمیٹک کے حوالے سے ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں، انہوں نے جولائی میں جولائی میں اعلان کیا کہ وہ شادی کے 2 سال بعد طلاق لے رہی ہیں ۔ اس جوڑے نے معاملات بہتررکھنے کیلئے اپنی ہرمکن کوشش کی لیکن بالآخر ایک سال کی تھراپی اور کوششوں کے بعد الگ ہو گئے۔

اداکارہ کی انسٹا پوسٹس فیشن، کھانے، ورزش اور غیر ملکی مقامات پر چھٹیاں منانے سے متعلق ہیں لیکن ان کی انسٹاگرام اسٹوریزکچھ الگ ہی کہانی سنا رہی ہیں۔ میا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کتے کو گلے لگائے ہوئے ہیں اوران کا چہرہ آنسوؤں سے تر ہے۔

میا نے کیپشن میں ٹیلرسوئفٹ کے گانے ' آل ٹو ویل' کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ' بلونڈی نے اس 10 منٹ کے آل ٹو ویل سے میری زندگی بربادکردی ہے'۔ اس کیپشن سے مراد یہ مت لیجئے گا کہ امریکی گلوکارہ نے میا کے ساتھ واقعی کچھ بہت برا کردیا ہے بلکہ میا کوان کے گانے کے بولوں میں رشتے میں دراڑ اور پھرعلیحدگی نے رُلا دیا۔

ٹیلرنے سال 2012 میں اپنا البم ریڈ ریلیز کیا تھا جس کا یہ غمگین گانا ' آل ٹو ویل' بیحد پسند کیا گیاتھا، ان انہوں نے پھرسے اپنے پرانے گانوں پرمشتمل البم ' ریڈ، ٹیلرز ورژن ' لانچ کیا ہے ۔

ٹیلرنے اس غمگین گانے کو 10 منٹ دورانیے کی ایک مختصر فلم کے طور پر بھی ریلیز کیا۔ میا گلوکارہ کی بہت بڑی مداح ہیں جس کا وہ پہلے بھی کئی بار اظہار کرچکی ہیں، یہ گانا سن کراپنی حالت کوانہوں نے مداحوں کے ساتھ بھی شیئرکیا۔

آل ٹو ویل کو صرف 9 دن میں 44 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس کی ہدایتکاری خود ٹیلر سوئفٹ نے کی ہے۔

MIA KHALIFA

ALL TOO WELL

Tabool ads will show in this div