قومی ٹیسٹ اسکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم  میں شامل کھلاڑی بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔

قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف  دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔  اسکواڈ میں امام الحق ،عبداللہ شفیق،عابد علی،اظہر علی،بلال آصف ،فواد عالم،کامران غلام،سعود شکیل،فہیم اشرف،محمد عباس ،نسیم شاہ،نعمان علی،ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق اسکواڈ میں شامل 14 کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ آج کی جائے گی جس کے بعد انہیں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں سے ملنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔

BANGLADESH

National Test squad

Tabool ads will show in this div