اسلام آباد: سینیٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی

پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
ISB police alert فوٹو: آن لائن

اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے سینیٹر نزہت صادق کے گھر سے نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق 5 مسلح ڈاکوؤں نے گھر کے ملازمین کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔ واردات کے وقت سینیٹر نزہت صادق اور اُن کا بیٹا گھر پر موجود نہیں تھے۔ تھانہ شالیمار پولیس نے واردات کی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق 5 مسلح ڈاکو اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین ون میں سینیٹر نزہت صادق کے گھر داخل ہوئے اور ملازمین کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق واردات کے وقت نزہت صادق اور اُن کا بیٹا لاہور گئے ہوئے تھے۔ ڈاکو واردات کیلئے گاڑی میں آئے تھے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ شالیمار درج کر لیا گیا ہے۔

Senator

Nuzhat Sadiq

Tabool ads will show in this div