شادی کےصرف 5 ماہ بعد اداکارہ کےہاں بچی کی پیدائش
جرمن نژاد بالی ووڈ اداکارہ ایولن شرما کے ہاں شادی کے صرف 5 ماہ بعد ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔
ایولن شرما نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماں بن گئیں۔ایولین شرما نے اپنی بیٹی کا نام ایوا رانیا بھنڈی رکھا ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ اداکارہ نے رواں برس 11 جون کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے توشان بھنڈی سے شادی کرلی ہے ۔
[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/p/CPzvx5xrNXX/embed/"]دونوں نے 2019 میں منگنی کی تھی اور جلد شادی کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔
ایولین شرما نے 2005 میں ہولی وڈ فلم سے کیریئر کا آغاز کیا تھا،ایولین شرما نے مشہور فلم یہ جوانی ہے دیوانی، عشق، یاریاں، کچھ کچھ لوچا ہے، ہندی میڈیم، جب ہیری میٹ سجل، بھائی جی سپر اور میں تیرا ہیرو سمیت دو درجن فلموں میں کام کا ہے۔