پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے ضمانت کرالی

شہزاداعوان پرشہری کے گھر میں گھسنے، تشدداور دھمکیوں کاالزام ہے
Nov 20, 2021

شہری پر تشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس ميں گرفتاری سے بچنے کيلئے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے سندھ ہائيکورٹ سے ضمانت کرالی۔

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شہری کے گھر میں زبردستی گھسنے، تشدد کرنے اور قتل کی دھمیکیان دینے کے کیس میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

مقامی عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو ملک شہزاد اعوان کے وارنٹ گرفتاری سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا  بھی حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کےرکن سندھ اسمبلی کی گرفتاری کا حکم

ملک شہزاد اعوان نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت عالیہ نے تحريک انصاف کے ايم پی اے ملک شہزاد اعوان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہيں ايک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم ديا۔

سندھ ہائیکورٹ نے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کو پولیس تفتيش ميں تعاون کی بھی ہدايت کی۔

Tabool ads will show in this div