حضور نبی پاک کا یوم ولادت کل منایا جائے گا

172.16.16.9_07_20151223100109215-680x452

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں حضور نبی پاک کا یوم ولادت جمعرات کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

ملک بھر کی میلاد کمیٹیوں، علمائے کرام اور فلاحی تنظیموں نے جلسے جلوسوں، محافل نعت اور سیرت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دےدی۔

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، جڑواں شہر راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں میلاد النبی کے جلوس نکالے جائیں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

جلوس کے داخلی راستوں پر سکینرز اور واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گے۔ جلوس کے راستوں پر میلاد کمیٹیوں اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں جلوس کے شرکاءنعت خوانی کریں گے اور جلوس کے شرکاءکو ان کیمپوں میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔ جگہ جگہ مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔

عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر علماءکرام سیرت طبیہ کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کریں گے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے ہر بڑے اور چھوٹے شہر، قصبوں اور دیہاتوں میں نجی و سرکاری عمارتوں پر حضور نبی پاک کے یوم ولادت کی خوشی میں چراغاں کے حسین مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ سماء/ایجنسی

EID MILAD UN NABI

Tabool ads will show in this div