ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک پرپابندی ختم ہونےسےٹک ٹاکرز خوش

پاکستان کے ٹاک ٹاک اسٹارز کو پہلی بار لندن میں اگلے ماہ کی 2 تاریخ کو ایوارڈ شو میں بلایا جائے گا

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ اور ٹک ٹاکرز نے پابندی ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کےغیراخلاقی مواد نہ اپلوڈ کرنے کی یقین دہانی پر پی ٹی اے نے پابندی ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ متنازع اورغیراخلاقی مواد کی نگرانی خود کرينگے۔

پابندی ختم ہونے پرٹک ٹاک اسٹارزکافی خوش دکھائی دیتے ہيں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر اب مضبوط اور مثبت انداز میں صلاحتیوں اور جذبے سے بھرپور صاف ستھرا مواد اپلوڈ کریں گے۔

پاکستان کے ٹاک ٹاک اسٹارز کو پہلی بار لندن میں اگلے ماہ کی 2 تاریخ کو ایوارڈ شو میں بلایا جائے گا جہاں انھیں مختلف کیٹیگریز کے ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔

مشہور سوشل میڈیا ویڈیوشیئرنگ ایپ پر عدم تعاون اورغیراخلاقی مواد اپلوڈ کرنے پر 30 جولائی 2021 کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پابندی عائد کردی تھی۔

اکتوبر میں ٹک ٹاک نے دوسری سہہ ماہی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ غیر اخلاقی ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے والے ممالک میں امریکہ پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔3 ماہ میں پاکستان سے 98 لاکھ 51 ہزار404 ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا۔

ٹک ٹاک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 1کروڑ 14 لاکھ اکاؤنٹس بند کئے گئے جن میں پاکستانی اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 1 کروڑ 12 لاکھ اکاؤنٹس 13 سال سے کم عمر بچوں کے تھے جبکہ14 کروڑ جعلی اکاؤنٹس کو بننے سے روکا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیراخلاقی مواد والی 85 لاکھ ویڈیوزکو ڈیلیٹ کیا اور جعلی اکاؤنٹس سے 63 کروڑ فالو کی درخواستیں آئی ہیں۔دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم نے 7کروڑ سے زائد جعلی اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا۔  تین ماہ میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 31 لاکھ ویڈیوز کو ڈیلٹ کیا گیا۔

ٹک ٹاک:چیئرمین پی ٹی اے کی پابندی ختم کرنیکی مشروط پیشکش

اس کےعلاوہ دہشت گردانہ مواد والی 86لاکھ ویڈیوز،خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے والی 43لاکھ سے زائد ویڈیوز اوربچوں کےعدم تحفظ والی 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔ ٹک ٹاک کاخود کار سسٹم پلیٹ فارم پر نازیبا ویڈیوز کو فوری ڈیلیٹ کرتا ہے۔

ٹک ٹاک کااردوزبان میں مقامی سیفٹی سینٹر:۔

ستمبر میں ٹک ٹاک نے پاکستان میں اپنے سیفٹی سینٹر کا مقامی اُردو ورژن متعارف کرادیا ہے۔ یہ سیفٹی سینٹر  ون اسٹاپ آن لائن سورس ہے جو ٹک ٹاک کی سیفٹی پالیسیوں، ٹولز اور دیگر وسائل کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے ۔ یہ پلیٹ فارم ایپ کے استعمال کے دوران پروڈکٹ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تعلیم فراہم کرنا ہے۔

یہ انفارمیشن پورٹل متعدد حصوں میں تقسیم ہے جو اس پلیٹ فارم پر تحفظ کے اہم پہلوؤں کو ظاہر کرتے ہیں جن میں بچوں کا تحفظ اور پرینٹنگ گائیڈلائنز، اینٹی بلیئنگ، خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کے بارے میں پالیساں اور دیگر معلومات شامل ہیں۔

ٹک ٹاک سیفٹی سینٹر اب والدین اور سرپرستوں کو نئی ویڈیوز کے ذریعے سیفٹی سسٹم کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ یہ ایپ کس طرح سیفٹی،کمیونٹی گائیڈ لائنز اور ان کے لیے دستیاب دیگر وسائل پیش کرتی ہے۔

TIK TOK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div