اسلام آباد: ڈینگی وائرس کے مزید26 کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں 24 گھنٹے میں ڈینگی کے مزید 31 کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے مزید26 کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزعیم ضیاء نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کےمجموعی طور پر 4 ہزار 509 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ گذشتہ روز دیہی علاقوں میں 8  اور شہر میں 18 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔دیہی علاقوں میں اب تک 2 ہزار 561 مریض اورشہری علاقوں میں 18 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او نےبتایا کہ شہری علاقوں میں اب تک  1948 افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں۔

ادھر راولپنڈی میں 24 گھنٹے میں ڈینگی کے مزید 31  کیسز رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں مجموعی مریضوں کی تعداد 3092 ہوگئی ہے۔ ہولی فیملی اسپتال میں 10، بینظیر بھٹو اسپتال میں مریض 9 لائے گئے۔ڈی ایچ کیو اسپتال میں بھی 12 مریض داخل ہوئے ہیں۔

Tabool ads will show in this div