کراچی:صدرمیں آئل ٹینکرمیں لگی آگ 3 گھنٹےبعد بجھادی گئی

کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب تیل کے ٹینکر میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔
کراچی میں ہفتے کو پارکنگ پلازہ کے سامنے پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ پمپ مینجر نے بتایا کہ آئل ٹینکرمیں 24 ہزار لیٹر فیول موجود تھا،ٹینکر8 ہزار لیٹر فیول خالی کرچکا تھا تو اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ٹینکرکے ڈرائیور بشارت نے بتایا کہ16 ہزار لیٹر فیول دوسری جگہ دینا تھا اور وہ ٹینکر میں باقی تھا۔پمپ مینجر نے بتایا کہ آگ لگنے سے پمپ کی وائرنگ جل گئی اورٹینکرڈرائیورسمیت3 ملازم زخمی ہوئے۔
صدر فائر اسٹیشن کے اہلکار نے بتایا کہ محکمے کے پاس آگ بھجانےکےلئے کوئی آلات نہیں ہیں اورآگ زيادہ ہونے کی وجہ سے بجھانے کےلیے فوم کااستعمال کیا۔ فائرفائٹر نے بتایا کہ ٹینک میں فیول کا وال ہاتھ سے بند کیا۔ ٹينکر سے نکلنے والا پيٹرول سڑک پر دور تک پھيل گيا۔
فائر بریگیڈکی 11 گاڑیوں اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔اس دوران صدر سے مزار قائد جانے والے کوریڈور تھری کے ٹریک کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ آگ کے شعلے اور سیاہ دھواں کئی کلومیٹر دور دے دکھائی دے رہا تھا۔