حسن ابدال:باباگرونانک کےجنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

سکیورٹی سخت کردی گئی ہے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Attock-Panja-Sahab-Aslive-20-11.mp4"][/video]

حسن ابدال میں باباگرونانک کےجنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

حسن ابدال میں باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتری شریک ہیں۔ ڈی پی او نے بتایا ہے کہ حکومتی ہدایات پر تمام انتظامات مکمل ہیں اور سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

اسکےعلاوہ وفاقی و صوبائی وزراء بھی تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔مہمان ياتريوں کيليے وسيع لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

        وزیراعظم عمران خان نےسکھ برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہزاروں سکھ ياتری پاکستان ميں مذہبی مقامات ديکھنےآتےہيں،حکومت پاکستان انہیں مذہبی رسومات کی ادائيگی ميں سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔

باباگرونانک کا یوم پیدائش،3ہزار سکھ یاتریوں کو ویزےجاری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سکھ برادری کو مبارکباد دی اوراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور پاکستان سکھ یاتریوں کا دوسرا گھر ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کرتار پور راہداری کو ویزہ فری قرار دینے کی تجویز بھی سب سے پہلے شہید بے نظیر بھٹو نے دی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی اپنے ٹوئٹ میں سکھ برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ ‏بابا گرونانک کی تعلیمات صرف سکھ برادری تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئےدرس ہیں۔

HASAN ABDAL