راولپنڈی: گیس لیکج نےماں، دوننھے بیٹوں کی جان لےلی

لیکج اور لوڈشیڈنگ دونوں جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں،علاقہ مکین
Nov 19, 2021

راولپنڈی میں گیس لیکج نے 3 زندگيوں کے چراغ بجھا دیے جس کی وجہ علاقہ مکينوں نے گيس لوڈشيڈنگ قرار دی ہے۔

مظہرآباد میں ایک ریلوے ملازم کا ہنستا بستا گھر گیس لیکج کے باعث  تباہ ہوگیا۔ حادثے میں اس کی 28 سالہ بیوی اور 2 بیٹے موت کے گھاٹ اتر گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 سالہ احمد رضا اور ڈیڑھ سالہ حسن رضا شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق خاتون نے صبح لائیٹ  کا سوئچ آن کیا ہی تھا کہ کمرے میں بھری گیس کے باعث زور دار دھماکہ ہوگیا جس کے سبب تینوں ماں بیٹے ابدی نیند سو گئے۔

اہل محلہ کے مطابق سارا کیا دھرا گیس لوڈ شیڈنگ کا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ  گیس لیکیج اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

بدقسمت خاندان کا سربراہ فیضان سرکاری کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھا، پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد  تینوں لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

GAS LEAKAGE

Tabool ads will show in this div