نوازشریف جلد وطن واپس آرہے ہیں،لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر

ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Rohail-Asghar-Interview-Isb-19-11.mp4"][/video]

ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں اور نواز شریف جلد واپس آئیں گے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی عباس شبیرسےخصوصی  گفتگو میں شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نون لیگ میں ووٹ سپورٹ اور حمایت نواز شریف کی ہے اورخود شہباز شریف کی ہر بات کا اختتام نواز شریف کے ہی نام پر ہوتا ہے۔ روحیل اصغر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں اور نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ نواز شریف کے واپس نہ آنے کی باتیں ماضی میں بھی بہت ہوتی رہی ہیں۔

شیخ روحیل اصغر نےکہا کہ شریف فیملی میں اختلاف کوئی نہیں ہے اوررکھ رکھاؤ بہت ہے۔کسی رائے کے اختلاف کو خاندانی اختلاف نہیں کہا جا سکتا اور نرم،گرم لہجوں والے پارٹی میں ہوتے ہیں جبکہ یہ عمرکا بھی تقاضا ہوتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف دھیما چلنے والے ہیں اور جارحانہ اور پُرتشدد اختلافات نہیں چاہتے۔نوازشریف کو مائنس کرنے کی خواہش رکھنےوالے نامراد ہی رہیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مریم اور شہباز شریف بات ایک ہی کرتے ہیں اور صرف فرق لہجوں کا ہے۔ گھٹیا ترین مخالفانہ حرکات کے باوجود دھیما لہجہ شہباز شریف کا ہی حوصلہ ہے اور مریم کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس پرتلخ بولنا ان کا حق ہے۔

Tabool ads will show in this div