Technology

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا فیچرمتعارف کروانے کا فیصلہ

ویڈیو کال کے دوران واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھا جاسکتا ہے
[caption id="attachment_2429248" align="alignnone" width="680"]WhatsApp فائل فوٹو[/caption]

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس میں ویڈیو کال کے دوران واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھا جاسکتا ہے۔

ویبیٹاانفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں یہ فیچر موجود ہے۔ یہ اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں دستیاب ہے۔ اس اپ ڈیٹ ورژن کو 2.21.24.6 کہا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا نیا اپ ڈیٹ اینرائیڈ موبائل فونز پر کام کرسکتا ہے۔ کچھ صارفین کو یہ فیچر 2.21.24.3+ میں دستیاب ہے۔

اس سے قبل ڈیویلپرز کی ٹیم وا بیٹا انفو نے بتایا تھا کہ واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن پر کچھ اہم فیچرز پر کام کررہا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے لاسٹ سین کے آپشن کو کچھ مخصوص کنٹیکٹس سے پوشیدہ رکھنے کا کام جاری ہے۔ اس وقت واٹس ایپ کا لاسٹ سین آپشن یا تو تمام کنٹکیٹس سے پوشیدہ رکھنے یا سب کو ظاہر کرنے کی سہولت ہوتی ہے۔

 اس فیچر سے واٹس ایپ کی پرائیوسی مزید بہتر ہوسکے گی۔ اس وقت لاسٹ سین کے آپشن کی کچھ صارفین پر بیٹا ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔ تاہم واٹس ایپ کی جانب سے باقاعدہ اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیغامات بھیجنے کی مقبول ایپ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے دو نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچرز کی بدولت صارفین ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال کرتے ہوئے کال نوٹیفکیشن کو باآسانی مینیج کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے 2نئے فیچرز متعارف

پہلا فیچر ’’نئی کال نوٹیفکیشن‘‘ اور ’’ٹرن آف آل ڈیسک ٹاپ انکمنگ کالز‘‘ سے متعلق ہے جو صارف کو کال نوٹیفکیشن کے اختیار کو قابو کرنے میں مدد دیتا ہے۔دوسرا فیچر کنٹیکٹ انفو، بزنس انفو اور گروپ انفو کی معلومات کے بارے میں ہے۔

اس کےعلاوہ واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی ونڈو سے ڈیلٹ کرنے کے فیچر میں خامیوں کو کمپنی نے درست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی ونڈو سے ڈیلٹ کرنے کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر میں ایک خامی یہ ہے کہ بھیجے جانے والے میسج کو محدود وقت میں ڈیلیٹ نہ کیا جائے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

واٹس ایپ کا میسجز ڈیلیٹ کرنے کا فیچر بہتر بنانے کا فیصلہ

واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے والے کے پاس اس پیغام کو غائب کرنے کے لیے تقریباً 1 گھنٹے کی مہلت ہوتی ہے مگر کمپنی نے اب یہ مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق میسجنگ ایپ میں ڈیلیٹ فار ایوری ون کے لیے وقت کی حد کو بڑھایا جارہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔

اس فیچرمیں میسج کو ڈیلٹ کرنے کے وقت کی حد ختم کی جارہی ہے، یعنی صارف مہینوں پرانے میسجز کو بھی دیگر افراد کی چیٹ ونڈو سے ڈیلیٹ کرسکے گا۔

Tabool ads will show in this div