ویڈیو:سینیٹ میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل منظور

بل کے حق میں35اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے
Nov 19, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/SENATE-PROTEST-Isb-New-19-11.mp4"][/video]

آج بروز جمعہ 19 نومبر کو ہونے والے سينيٹ اجلاس ميں شور شرابہ جاری رہا، اس دوران سپلیمنٹری ایجنڈا لینے پر حکومت اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے۔ اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں۔ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران صحافیوں کے تحفظ کا ترمیمی بل منظور کیا گیا۔ بل شیریں مزاری کی جانب سے پیش کیا گیا۔ بل کے حق میں35اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔ اس دوران اپوزیشن اراکین ربر اسٹیمپ پارلیمنٹ نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ صحافیوں سے متعلق بل بنانے میں ایک سال کا عرصہ لگا۔

PTI

SENATE

SHIREEN MAZARI

JOURNALIST

Tabool ads will show in this div