پہلاٹی20:بنگلہ یش کاپاکستان کو128رنز کاہدف

میچ شیربنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلاجارہا ہے

بنگلہ دیش نے پاکستان کو سیریز کے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 128 رنز کا ہدف دیدیا۔

شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلایشی کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم بنگال ٹائیگرز کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا۔

اوپنر محمد نعیم اور سیف حسن محض ایک ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے، نجم الحسین شانتو 7 جبکہ کپتان محمود اللہ ریاض 6 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن کو عفیف حسین نے 36، مہدی حسن 30 اور نور الحسن کے 28 رنز کےباعث 127 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی 3، محمد وسیم جونئیر 2 جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹی20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بنگلادیش تمام میچز کھیل کر گھر واپسی کا ٹکٹ کٹانے والی پہلی ٹیم بنی تھی۔

Hasan Ali picked up three wickets for 22 runs, Bangladesh vs Pakistan, 1st T20I, Dhaka, November 19, 2021

بنگال ٹائیگرز ایونٹ میں گروپ 1 میں شامل تھے انہوں نے ٹورنامنٹ میں5 میچز کھیلے جبکہ ایک بھی جیت درج نہ کراسکے، بنگلادیش کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے 8 وکٹوں اور 35 بالز، ویسٹ انڈیز نے 3 رنز، جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں اور آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ ہدف 82 بالز قبل حاصل کیا تھا۔

بنگلادیش کےتمام میچز مکمل،واپسی کاٹکٹ کٹانےوالی پہلی ٹیم

دوسری جانب جمعہ کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ساڑھے 12 ہزار تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے تین میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ پانچ سال بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ جب پاکستان بنگلہ دیش میں کوئی دو طرفہ سیریز کا میچ کھیلے گا۔

Afif Hossain plays the ball towards fine-leg, Bangladesh vs Pakistan, 1st T20I, Dhaka, November 19, 2021

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کا اسکواڈ

کپتان محمود اللہ ریاض، محمد نعیم، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، عفیف حسین، نورالحسن، شوریف اسلام، تسکین احمد، امین الاسلام، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

PakvBan

Tabool ads will show in this div