گلگت بلتستان:گانچھےمیں سردی بڑھنےسےپانی جمنےلگا
لوگوں نےغذا اور ملبوسات کو تبدیل
رپورٹر: ذوالفقار علی صدیقی
گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ درجہ حرارت منفی 3 سے منفی 6 تک گرجانے کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی تبدیل ہوگئے ہیں۔سخت سردی کا مقابلہ کرنے کےلیے لوگوں نےغذا اور ملبوسات کو تبدیل کرلیا ہے۔بازاروں میں جہاں عام طور پر رونق ہوتی تھی،موسم بدلتے ہی لوگوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔