ٹیکنالوجی

اٹک: سرکاری اداروں کی کیمروں سےبراہ راست نگرانی شروع

ضلع کے اراضی سینٹروں کی آن لائن مانیٹرنگ

پنجاب حکومت کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر اٹک نے سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کیمروں کی مدد سےبراہ راست نگرانی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں پہلےمرحلےمیں ضلع کے اراضی سینٹروں کی آن لائن مانیٹرنگ کا آغاز ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلع بھر کے اراضی ریکارڈ سنیٹرز کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے۔لاٸیو کیمروں کے ذریعے نگرانی کے ساتھ اراضی سینٹروں میں آنے والے افراد سے براہ راست عملے کے سامنے مساٸل پوچھے جارہے ہیں۔

ضلعی سطح پرکرپشن کے خاتمے کو عوام نےبھی سراہا ہے اوراس کوحکومت کااچھا اقدام قرار دیا ہےجبکہ اہلکاروں کے روئیےمیں بھی نمایاں تبدیلی نظر آرہی ہے۔

اراضی سنیٹرز میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی عثمان بزدار کےتصویرکےساتھ بینرز آویزاں ہےکہ یہاں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ ممنوع ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ سرکاری اداروں سےرشوت کے خاتمےکے لیے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کاروائی کویقینی بنائیں۔

ATTOCK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div