کراچی میں سردی آگئی، درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ،محکمہ موسمیات

صبح کے اوقات میں کہر چھائی رہی

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران دن میں موسم خشک اوررات میں سرد رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ کراچی میں صبح کے اوقات میں کہر چھائی رہی۔ شہرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصدہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

karachi weather

Tabool ads will show in this div