Technology

سول ایوی ایشن نے ہوا بازی سے متعلق ایپ متعارف کرادی

ایپ کواستعمال کرنےوالاشخص اپنی شناخت ظاہرکرنےکا پابند نہیں ہوگا
Sc CAA Report On Fake Pilots Isb Pkg 14-053 فائل فوٹو

سول ایوی ایشن نے ہوا بازی سے متعلق ایپ متعارف کرادی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ ایپ متعارف کروانے کا مقصد عوام اورہوابازی سے وابستہ افراد کو آسان پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔اس ایپ کے ذریعے ہوابازی سے متعلق کسی واقعے کو رپورٹ کرنا ممکن ہوگا۔

ایپ پر واقعے سے متعلق فائلز، تصاویر،وضاحتی ثبوت اوربیان اپ لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ کسی بھی خطرے اورواقعے کی رضا کارانہ اطلاع ویب سائٹ پر بھی کی جاسکتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس ایپ کو استعمال کرنے والا شخص اپنی شناخت ظاہرکرنے کا پابند نہیں ہوگا اور صارفین کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div