سگریٹ پرٹیکس اور تمباکونوشی پرقانون سازی ہونی چاہیے،قبلہ ایاز

سگریٹ نوشی سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات اٹھانے ہوںگے

اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ سگریٹ پر ٹیکس لگانے اور تمباکو نوشی سمیت آئس اور دیگر منشیات پرقانون سازی ہونی چاہئے۔

اسلام آباد میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے انسداد تمباکو نوشی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ کی قیمت بڑھانے کی ضرورت ہے اور حکومت کو سگریٹ نوشی سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات اٹھانے ہوںگے۔ انھوں نے کہا کہ سگریٹ پر ٹیکس لگانے اور تمباکو نوشی سمیت آئس اور دیگر منشیات پرقانون سازی ہونی چاہئے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ بچوں کو اس لعنت سے بچانے کے لیے علماء کا کردار اہم ہے، دینی مدارس اور ہمارے اسکولز، کالجز میں اخلاقیات کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو بھی دوسری فصلوں کی طرف رجحان بڑھانا ہوگا اور اسلامی نظریاتی کونسل سب کے ساتھ مل کر اس حوالے سےکام کرنے کیلئے تیارہے۔

QIBLA AYAZ

CIGRATTEE

Tabool ads will show in this div