اسلام آباد کی ونٹیج شہزادیاں

ایک صدی پرانی گاڑیاں جنہیں آج کی کاردیکھ کرکمپلکس کاشکارہوجائے
Nov 18, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Vintage-Cars-Exhibition-Isb-Pkg-18-11.mp4"][/video]

اپنے جیون کے تقریباً 100 سال گزار چکنے والی کچھ ایسی گاڑیاں بھی ہیں جنہیں ان کے مالکان نے نئی نویلی دلہن کی طرح ایسے لاڈ پیار سے رکھا ہے کہ وہ آج بھی جوان اور خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔

اسلام آباد میں پرانی کاروں کا میلہ منعقد ہوا جس میں اکثر کاریں 70 سے 80 سال پرانی  گاڑیاں نمائش کے لیے رکھی گئیں۔ ان میں کچھ تو سن 1920 کے ماڈلز بھی تھے۔

مالکان کا کہنا تھا کہ پرانی گاڑیوں کی چمک دمک نئی کاروں کو شرما دیتی ہے لیکن ان گاڑیوں کی دیکھ بھال بہت زیادہ کرنا پڑتی ہے۔

لال ، پیلی ، نیلی ونٹیج گاڑیاں رکھنے والے افراد کہتے ہیں تھوڑی دوڑ دھوپ کے بعد ایسی کلاسیک کاریں مل تو جاتی ہیں لیکن ان کا خیال لاڈلے بچوں کی طرح رکھنا پڑتا ہے۔ ایسی گاڑیاں جب ملتی ہیں تو اکثر مکمل کار نہیں ہوتیں بلکہ ان کے پارٹس ڈھونڈنے پڑتے ہیں اور ان میں باڈی کا کام بھی ہوتا ہے۔

لیکن جب یہ تیار ہو جاتی ہیں تو ماڈل بھلے سے 1920 کا ہو لیکن چمک دمک میں تو 2021 کی گاڑیاں بھی انہیں دیکھ کر رشک کرتی ہیں۔

گزری دہائیوں کی یاد دلاتی یہ گاڑیاں صرف خوبصورت ہی نہیں بلکہ پائیدار بھی ہیں۔ اسی لیے تو وقت کا ہر ستم ہنس کر سہہ گئیں۔ انہیں دیکھنے والے بھی مالکان کے ذوق کی داد دیے بنا نہیں رہ سکتے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ انہیں بہت اچھا لگتا ہے جب وہ اتنی پرانی اینٹیک گاڑیوں کو اچھی کنڈیشن میں دیکھتے ہیں۔ ان گاڑیوں کو رکھنے کے شوقین کہتے ہیں کہ اچھی ونٹیج کارتو بس قسمت سے ہی ملتی ہے۔

یہ کاریں اپنے دور کا شاہکار تو تھیں ہی لیکن آج بھی دیکھنے والے ان کو رشک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ یہ کلاسیک کارز ماضی کا وہ انمول خزانہ ہیں کہ جس کے ہاتھ لگا وہ چھوڑنے کو تیار نہیں۔

VINTAGE CARS

vintage car rally

Tabool ads will show in this div