ای۔وی۔ایم مشین ہوتی تو 15لاکھ ووٹ ضائع نہ ہوتے، وزیراعظم

اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے سے بڑافائدہ ہوگا، عمران خان
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/PM-IK-ON-EVM-NEW-Sot-18-11.mp4"][/video]

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی جمہوری نظام کا حصہ بنادیا، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے بڑا فائدہ ہوگا، اپوزیشن نے اس معاملے پر ڈرامہ کیا، ہر حکومت اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قدر کرے گی، اوورسیز پاکستانی چاہتے ہیں کہ ان کا ملک ترقی کرے، ای وی ایم مشین ہوتی تو پچھلے الیکشن میں 15 لاکھ ووٹ ضائع نہ ہوتے۔

وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح کردیا۔ عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاس ہونیوالے بلوں کی اہمیت پر بات کی۔

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت 33 اہم بل کثرت رائے سے منظور کئے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا، اگر اوورسیزپاکستانی ملک میں جائیداد لیتے ہیں تو ان پر قبضہ ہوجاتا ہے، ملک میں کاروبار کرتے ہیں تو نقصان ہوتا ہے، اگر ماضی میں ان لوگوں کی قدر کی جاتی تو قرضے نہ لینے پڑتے، اوورسیز پاکستانی چاہتے ہیں کہ ان کا ملک ترقی کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے بڑا فائدہ ہوگا، ان کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاور آف اٹارنی کا حصول بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مسئلہ تھا، جب یہ لوگ ووٹ ڈالیں گے تو آئندہ حکومت ان کی قدر کرے گی، ماضی میں ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو کبھی اپنا اثاثہ نہیں سمجھا، ملک پر جب بھی مشکل آتی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر ڈرامہ کیا، اگر اوورسیز پاکستانیوں کی قدر ہوتی تو ہمیں قرضے نہ لینے پڑتے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملکی جمہوری نظام کا حصہ بنانے پر خوشی ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق انہوں نے کہا کہ نادرا نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے زندگی آسان کردی، پوری دنیا میں ای وی ایم مشین کام کررہی ہے، ای وی ایم مشین ہوتی تو پچھلے الیکشن میں بھی 15 لاکھ ووٹ ضائع نہ ہوتے، پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے لوگ ملک میں تبدیلی نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے بل پر ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن کے 203 ووٹوں کے مقابلے میں حکومت کو 221 ووٹوں سے کامیابی ملی تھی۔

PM IMRAN KHAN

OVERSEASE PAKISTANIS

EVM

Tabool ads will show in this div