پریتی زنٹااورجین گڈ انف کے گھر' ڈبل' خوشخبری

اداکارہ نے بچوں کوخود جنم نہیں دیا

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے مداحوں کو اپنے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے۔

انسٹا پوسٹ میں پریتی نے اپنے شوہرجین گڈانف کے ساتھ دلکش تصویرشیئرکرتے بتایا کہ وہ اپنے یہاں بیٹے اور بیٹی کی پیدائش پربےانتہا خوش ہیں۔

اداکارہ نے لکھا، 'میں سب کے ساتھ یہ حیرت انگیزخبرشیئرکرنا چاہتی ہوں کہ جین اورمیں بہت زیادہ خوش ہیں، ہمارے دل محبت اور شکرگزاری کے احساس سے بھرے ہیں، ہم دونوں اپنے جڑواں بچوں جے زنٹا گڈ انف اورجیا زنٹا گڈ انف کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں '۔

زندگی کے اس مرحلے پرانتہائی پُرجوش پریتی زنٹا نے اس ناقابل یقین سفرکا حصہ بننے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور سروگیٹ کا شکریہ ادا کیا جس سے یہ علم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے جڑواں بچوں کو خود جنم نہیں دیا۔

بیٹے اور بیٹی کی پیدائش کیلئے پریتی نے سیروگیسی کےعمل کا سہارا لیاجس کے تحت ماں اور باپ کے اسپرم لیکر کسی اور خاتون کے ذریعے حمل کا عمل ممکن بنایا جاتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے قریبی دوست جین گڈ انف سے فروری 2016 میں سادگی سے شادی کی تھی۔

بوبی دیول کے ساتھ فلم 'سولجر' سے شہرت حاصل کرنے والی پریتی زنٹا 31 جنوری 1975 کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں پیدا ہوئیں۔

پریتی زنٹا فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹ کے اہم ایونٹ آئی پی ایل سے بھی وابستہ ہیں اورسماجی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتی ہیں۔ حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سے بھی لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

ان کی معروف فلموں میں دل چاہتا ہے، سنگھرش، کیا کہنا، کوئی مل گیا، کبھی الوداع نہ کہنا اور دیگر شامل ہیں۔

Preity Zinta

Gene Goodenough

Tabool ads will show in this div