بابا گرونانک کی سالگرہ، اہم شخصیات آج کرتار پور جائیں گی

تقریبات جاری

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

کرتار پور میں بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقاریب جاری ہیں۔ بھٹنڈہ یونیورسٹی کی چانسلر ڈاکٹر نیلم اگریوال سمیت 28 سکھ یاتریوں نے دربار پر حاضری دی۔ آج11وی آئی پی سمیت111سکھ یاتری کرتارپورپہنچيں گے۔

ملک کے انتخابی نظام ميں تاريخی تبديلی آگئی۔ اب ٹھپا نہيں چلے گا۔ بٹن دبے گا۔

اپوزيشن نمبر گيم پورے کرنے ميں ناکام ۔ مشترکہ اجلاس ميں سولہ ارکان غير حاضر رہے۔

اپوزیشن کو اوورسيز پاکستانيوں کا ڈالر قبول مگر ان کا ووٹ دينا قبول نہيں،شاہ محمود قریشی

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے مریم نواز نے اثاثے چھپانے میں معاونت کی ۔۔۔ کیپٹن صفدر نے دستخط کئے، نیب کا مؤقف۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں ميں تربيتي مشقوں کا مشاہدہ

ڈی جی آئی ایس آئی کی الوادعی ملاقاتیں جاری

کراچی ميں ايک ہفتے کے دوران آگ لگنے کا تيسرا بڑا واقعہ

پنجاب کے شہر قصور کے نواحی گاؤں ستوکی میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی، بیٹی سمیت چار افراد کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد فرار ہو گیا ، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے شہر جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں میں لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، 7 ملزمان نے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پاک بھارت سيريز مشکل ہے، ٹرائی سيريز کا امکان ہے۔ چيئرمين رميز راجا۔

ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div