صدام حسین کی بیٹی کا قذافی کے بیٹے کےنام خصوصی پیغام

رغد صدام سیف الاسلام قذافی سےبذریعہ ٹویٹرہمکلام

عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد صدام نے لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے نام ایک  خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ پیغام سیف الاسلام کی جانب سے خود کو لیبیا میں صدارتی انتخابات کے لیے نامزد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

رغد صدام نے پیر کے روز اپنے اکاؤنٹ پر کی گئی ٹویٹ میں لکھا  کہ میرے گراں قدر بھائی سیف الاسلام قذافی مجھ سمیت آپ کے تمام چاہنے والوں کی نظریں پوری طرح آئندہ مرحلے پر مرکوز ہیں اور ہم اس میں خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں، میری دعا ہے کہ آپ اپنے لائق مقام پر واپس آ کر لیبیا کی خدمت کریں اور ملک کو پھر سے اس کے حقیقی مقام پر پہنچا دیں۔

سیف الاسلام قذافی نے اتوار کے روز آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ واضح رہے کہ لیبیا میں اور لیبیا سے باہر اب تک سیف الاسلام کا قانونی تعاقب جاری ہے۔

انتخابی کمیشن کے مطابق سیف الاسلام نے اس انتخابی مرکز سے اپنا انتخابی کارڈ وصول کر لیا ہے جہاں ان کا اندراج ہوا۔

سیف الاسلام نے جس علاقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں وہ القذاذفہ قبیلے کا گڑھ ہے جہاں قذافی خاندان کو اب بھی مقبولیت اور ایک طرح کا تحفظ حاصل ہے۔

Raghad’s Hussein

Saiful Islam

Tabool ads will show in this div