کراچی: گیس لیکیج کے بعددھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7زخمی

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Liyari-Cylinder-Blast-Stills-10-AM-Khi-Vo-17-11-1.mp4"][/video]

کراچی کے علاقے لیاری کے اپارٹمنٹ میں گيس ليکیج کے سبب ہونے والے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لياری میں ماما ہوٹل کے قریب ایک پارٹمنٹ ميں صبح تقريباً ساڑھے 9 بجے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کی شدت اتنی زيادہ تھی کہ فليٹ کی بیرونی ديواريں اور اندر موجود سامان کے ساتھ فليٹ کا مکين اشفاق بھی چھٹی منزل سے نيچے جاگرا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گيا۔

پولیس کے مطابق حادثے ميں جاں بحق 30 سالہ اشفاق کی اہليہ کومل 60 فيصد اور بہن رشيدہ 90 فيصد جھلس گئی ہیں، متوفی کی 7 سالہ بیٹی اور 9 ماہ کا بيٹا بھی جھلس کر زخمی ہوگیا، اشفاق کی 5 سالہ بھانجی اور 11 سالہ بھانجا بھی زخمیوں میں شامل ہے۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دھماکا کافی زور دار تھا، باہر آکر دیکھا تو آگ لگی ہوئی تھی، اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کئے۔ دوسرے پڑوسی نے بتایا کہ یہاں گیس کی غیر اعلانیہ بہت لوڈ شیڈنگ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقيقات ميں یہی بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے کا سبب گيس ليکيج ہے کيونکہ فليٹ ميں کوئی سلنڈر موجود نہيں تھا۔

Liyari

gas leakage blast

Tabool ads will show in this div