اپوزيشن کوپارليمان کےمشترکہ اجلاس ميں اپنےچندارکان کی غيرحاضری کاخدشہ

حزب اختلاف کے 6 سے زائد ارکان کا ايوان سےغائب ہونےکا امکان

اپوزيشن کو پارليمان کے مشترکہ اجلاس ميں اپنے چند ارکان کی غيرحاضری کا خدشہ ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ حزب اختلاف کے 6 سے زائد ارکان کا ايوان سےغائب ہونےکا امکان ہے۔اپوزيشن ليڈر شہبازشريف،يوسف رضاگيلانی اورخورشيد شاہ ارکان کی حاضری مکمل کرنےکےليےبھرپورکوششيں کررہےہيں۔

ذرائع کےمطابق نون ليگ کے 3 اورديگر جماعتوں کےچند ارکان ايوان سے اجلاس کےدوران غيرحاضر ہوسکتے ہیں۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے 9 نومبر کو سماء نے خبر نشر کی تھی کہ اعلیٰ سرکاری شخصيات کی جانب سے اپوزيشن کےارکان کےساتھ خفيہ رابطے کيےجارہےہيں اوررابطوں ميں کہا جارہا ہےکہ پارليمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےغيرحاضر رہيں۔

بعدازاں  ليگی رہنما راناثناء اللہ نے اس خبر کی تصديق کرتےہوئےکہا تھا کہ يہ درست بات ہے کہ ان کے ارکان کوحکومت اوران کی ايجنسی کی جانب سے ٹیلی فون کالز آرہی ہيں۔

Joint session

Tabool ads will show in this div