ہم آئےنہیں،لائےگئےہیں: پارلیمنٹ سیشن سےقبل عامرلیاقت کاانکشاف

الیکٹرانک ووٹنگ مشین یاٹھپہ؟فیصلہ آج ہوگا

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں آج اہم ترین دن ہے کیونکہ آج قومی اسمبلی اورسینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں اليکٹرونک ووٹنگ سسٹم کے حق يا مخالفت ميں فيصلے کے ليے ووٹنگ کی جائے گی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے وزیراعظم سمیت دیگراراکین ایوان میں موجود ہیں لیکن پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے عامرلیاقت حسین نے جنہیں ہمیشہ وزیراعظم کی جانب سے سے بےتوجہی کا شکوہ رہتا ہے، اپنی آمد کا سبب بتا کرصحافیوں کو حیران کردیا۔

ٹوئٹرپروائرل ویڈیو میں پارلیمنٹ آمد پراحاطے میں صحافی کی جانب سے سوال کیاجاتاہے کہ ڈاکٹرصاحب آپ کو تو بڑے شکوے ہیں، یہ بتائیں آپ خود چل کرآگئے؟۔

جواب میں عامرلیاقت کا کہنا ہے کہ ' ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں اور بہت اہتمام سے لائے گئے ہیں'۔

اس حیران کن جواب پرصحافیوں نے سوال کیا، 'کون لایا ہے آپ کو؟'جس پر عامرلیاقت نے اپنے مخصوص اندازمیں کہا، 'جو لاتے ہیں وہی لائے ہیں'۔

اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں حکمراں جماعت کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ایم این ایز اور سینیٹرزنے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی آمد پر صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ کوئی سرپرائزتونہيں ملے گا؟ جس پرانہوں نے جواب دیا، 'کھلاڑی ميدان ميں ہرچيزکيلئےتياررہتاہے،جوبھی مخالفت کرے گا اسے بہتر کريں گے'۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے جاری کیے جانے والے ایجنڈے کے مطابق مشیر برائے پارلیمانی اموربابراعوان انتخابی اصلاحات سے متعلق 2 بل پیش کریں گے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورسمندرپارپاکستانیوں کیلئے آن لائن ووٹنگ سے متعلق ہیں۔

AAMIR LIAQUAT HUSAIN

Tabool ads will show in this div