ووٹ مشین سےڈلےگا یاٹھپےسے؟فیصلہ آج پارلیمنٹ میں ہوگا

اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

انتخابی تاريخ کا اہم ترين دن اور اہم ترين فيصلہ۔ چند گھنٹوں کی دوری پر۔ بٹن دبے گا يا ٹھپہ لگے گا۔ ووٹ کيسے ڈلے گا؟ آج پارليمنٹ ميں ووٹ پڑے گا۔ وزيراعظم نے حکومت اور اتحاديوں کے ارکان کو پارليمنٹ کے مشترکا اجلاس ميں حاضری يقينی بنانے کی ہدايت کر دی۔

حکومت کیلئے ايک خير کی خبر آگئی۔ ترين گروپ کی آج مشترکا اجلاس ميں شرکت کی حکومت کو يقين دہانی۔ راجا رياض کے مطابق اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

پارليمنٹ کے مشترکا اجلاس سے پہلے اپوزيشن بھی صف بندی کرنے لگی۔ شہباز شريف نے اپوزيشن کی مشترکا پارليمانی پارٹی کا اجلاس آج بلا ليا۔ تمام ارکان کو حاضری يقيني بنانے کی ہدايت کردی۔

اپوزيشن کے بہت سے ارکان عمران خان کے حامی، ہمارا ساتھ ديں گے۔ پروگرام نديم ملک لائيو ميں فيصل واوڈا کا بڑا دعویٰ۔ ن ليگ کے جاويد لطيف نے بھی بڑا جوابی دعویٰ کر ديا۔ بولے طاقتور حلقے اثر انداز نہ ہوئے تو حکومت کو ووٹنگ ميں تيس پينتيس ووٹوں سے شکست ہوگی۔

رانا شمیم کے حلفیہ بیان سے کسی نہ کسی کو تو سیاسی فائدہ ہوگا۔ سابق چيف جج گلگت بلتستان کے صاحبزادے احمد رانا کا انٹرويو ميں اظہار خيال۔ بتايا رانا شميم ن لیگ سندھ لائرز ونگ کے نائب صدر رہ چکے۔ ان کی ن لیگ سے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ سماء کے پروگرام 7سے 8 ميں فيصل واوڈا کو ہرجانے کا نوٹس بھيجنے کا اعلان۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کو تسلیم کروانے کيلئے پنجاب حکومت کو ایک ہفتے کا وقت ديدیا۔ کہتے ہيں کہ اگر پیر تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو منگل سے صوبے بھر میں ملیں بند کردی جائیں گی۔

پی ڈی ایم کا سیاسی پاور شو آج کوئٹہ میں ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت میں جی ایس ٹی صفر کردیا گیا۔

کراچی کی کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کرلیا گیا۔

Joint session

Tabool ads will show in this div