گندم کا بحران،مرد کسانوں کی مدد کیلئے20ہزارخواتین میدان میں اترگئیں

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی نے گرل اسکواڈ تشکیل دے دیا
Nov 16, 2021

گندم کے بحران سے نمٹنے کی غرض سے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی نے طالبات پر مشتمل ایک اسکواڈ تیار کرلیا جو کسانوں کو جدید طریقوں سے گندم کی پیدوار بڑھانے ميں مدد فراہم کرے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طالبات کو فی ایکڑ پیداوار 35 من تک لے جانے کا ہدف دیا گیا ہے۔  اس مشن کے تحت 20 ہزار طالبات پنجاب کے تمام اضلاع میں کسانوں کو آگاہی فراہم کررہی ہیں۔

یہ گرل اسکواڈ دیہاتوں میں گھرگھر جاکر کسانوں کو بیچ کی کوالٹی، زمین کی تیاری، گندم کی ڈرل سے بوائی اور جدید طریقوں سے کاشت کاری کے نسخے بتاتا ہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا بحران ہے جسکی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں اس لیے یونیورسٹی کی خواتین  مردوں کو سپورٹ کرنے نکلی ہیں تاکہ گندم کی پیدوار 31 من سے بڑھا کر پینتیس من تک پہنچائی جاسکے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ کسان بھی اس اقدام کو سراہ رہے ہیں اور یونیورسٹی کی باصلاحیت طالبات کی مشاقی کے معترف ہو گئے ہیں۔

کسان کہتے ہیں کہ وہ تو باپ دادا کے پرانے طریقوں پر کاشت کاری کرتے تھے لیکن جو طریقے ان لڑکیوں نے بتائے وہ نئے اور کارآمد ہیں۔

WHEAT PRICE

Wheat crisis

Tabool ads will show in this div