ریسکیو ایمرجنسی سروس پر فیک کالز کی بوچھاڑ

اب ایسے کالرز کوجیل بھگتنی پڑے گی

فیصل آباد ميں ريسکيو سروسز نے غیرضروری کالز کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فيصلہ کرليا ہے۔

حکام کے مطابق ریسکیوایمرجنسی سروس پرغیرضروری کالزکےانبار ہوتے ہیں جو وقت کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی سروس پر آنے والی فون کالز 95 فیصد جعلی ہوتی ہیں اور صرف 5 فیصد ہی درست کالز ہوتی ہیں۔

اس صورتحال سے نپٹنے کے لیے انتظامیہ نے فضول فون کال کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ایکٹ کے مطابق مقدمات کا اندراج شروع کر رہے ہیں جس میں ملزمان کو 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

گھر میں بیٹھے ریسکیو کا غیر ضروری نمبر ڈائل کرنے والے شائد اس بات سے لاعلم ہیں کہ ان کی غلط معلومات یا تھوڑی سی تفریح کسی شخص کی جان بھی لے سکتی ہے۔

یوسف چیمہ

Fake calls

Rescue Service

Tabool ads will show in this div