حیران ہوں اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کیوں ڈرتی ہے،وزیراعظم

عام آدمی کیلئے بڑا پیکیج لارہے ہیں، عمران خان

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Pm-Imran-Khan-Speech-Jehlum-Road-Taqreeb-New-16-11.mp4"][/video]

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا میں ووٹنگ کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے لیکن میں حیران ہوتا ہوں کہ ہماری اپوزیشن اس مشین سے کیوں ڈرتی ہے، ٹیکنالوجی اتنی آگے بڑھ چکی ہے کہ کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے منگل کو پنجاب کے ضلع جہلم میں شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے اب آپ جھوٹ نہیں بول سکتے، آپ سب کچھ اپنے موبائل فون سے جان سکتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اليکشن کا ہی سوچتے رہيں گے قوم آگے نہيں بڑھے گی، جب ملک اپنی اگلی نسلوں کا سوچتے ہیں تو آگے بڑھتے ہیں، ہماری حکومت نے اگلے الیکشن کی بجائے اپنی آنیوالی نسلوں کا سوچا ہے، پچھلی حکومتوں نے اربوں روپیہ اپنی تعریفوں کیلئے استعمال کیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک نے اپنی اسیسمنٹ میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں غربت کم ہوئی ہے، ہم اب تک ڈھائی ارب درخت لگا چکے ہیں جبکہ ہدف 10 ارب کا ہے، ہمارے پاس زمین ہے لیکن پانی کی کمی ہے، آئندہ دس سالوں میں 10 نئے ڈیم بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو خطرہ ہے کہ 5 سال بعد جب لوگ ہماری کارکردگی دیکھیں گے تو ان کی دکانیں بند ہو جائیں گی، آنے والے دنوں میں عام آدمی کیلئے بڑا پیکیج لارہے ہیں، عوام کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جس ملک کے حکمران کرپٹ ہوں وہ ترقی نہيں کرتا، جس ملک کے ادارے مضبوط ہوں وہاں غربت نہيں ہوتی، ہم ن لیگ کی نسبت زیادہ سڑکیں بنارہے ہیں، پاکستان کا پيسہ لوٹ کر لندن ميں محل بنائے گئے، ان کے پاس پيسے کہاں سے آئے آج تک ايک رسيد نہ دے سکے۔

Electronic Voting Machine

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div