پاکستان کتنےآئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرچکا ہے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2025 میں چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو دیدی ہے، پاکستان 28 جولائی 1952 کو آئی سی سی کا ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے والا رکن بناتھا۔
پاکستان نے اب تک محض دو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی ہے جس میں اسے مشترکہ میزبانی کا شرف حاصل رہا، پاکستان نے پہلی بار 1987 میں آئی سی سی مینز ورلڈکپ کی میزبانی کی تھی جس میں آسٹریلیا فتحیاب ہوا تھا جبکہ 1996 میں پاکستان نے آخری بار کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی جس میں بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان تھے اس ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں سری لنکا نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
اس کے علاوہ ایشائی ممالک نے 2011 کے آئی سی سی مینزورلڈکپ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے جس میں بھارت بنگلادیش اور سری لنکا شامل تھے۔
پاکستان کوچیمپئینز ٹرافی کی میزبانی مل گئی
پاکستان آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے علاوہ 2008 کے ایشیا کپ کی بھی میزبانی کر چکا ہے جس میں سری لنکا فاتح ٹھہرا تھا۔پاکستان 2023 میں دوبارہ ایشیا کپ کی میزبانی کریگا۔

ماضی میں سیکورٹی مسائل کو وجہ بناکر کئی ٹیمیں پاکستان آنے سے انکار کرچکی ہیں جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ پاکستان نے2012-13 میں آخری سیریز کھیلی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں۔