آسٹریلوی ٹیم نےجوتوں میں شراب کیوں پی؟

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل کی فاتح آسٹریلوی ٹیم نےپہلی باریہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی خوشی جس اندازمیں منائی وہ ان کیلئے نہ سہی لیکن دیگرکیلئے حیرت یا کراہیت کا باعث ضروربنا۔
ورلڈکپ جیتنے کے بعد ڈریسنگ روم میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سے اپ لوڈ کی گئی جس میں فتح کے نشے میں سرشارکینگروز اپنے جوتوں میں بیئرڈال کرپی رہے ہیں، اس کا آغازمیتھیو ویڈ نے کیا اورپھرآل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس سمیت دیگرنے بھی ان کی تقلیدمیں ایسا ہی کیا۔
How's your Monday going? ?#T20WorldCup pic.twitter.com/Fdaf0rxUiV
— ICC (@ICC) November 15, 2021
یہ عجیب وغریب جشن منانے والے آسٹریلوی کھلاڑی دراصل اپنی روایت کی پاسداری کررہے تھے جسے ان کے ملک میں 'ڈوئنگ آ شُو' کہا جاتا ہے۔ کینگروزکے دیس میں خوش قسمتی کی علامت سمجھی جانے والی اس روایت کے تحت کھیلوں کے مقابلوں یا اہم تقریبات میں جوتے میں شراب ڈال کرپی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں عام صارفین نے حیرت کااظہارکیا وہیں معروف شخصیات کی جانب سے بھی ردعمل دیکھنے میں آیا۔
A little disgusting way of celebrating no?? pic.twitter.com/H96vMlabC8
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 15, 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالراورورلڈ ٹی 20 کپ کے تجزیہ کارشعیب اختر نے بھی ویڈیو پراپنے ردعمل میں ناپسندیدگی کااظہارکیا۔ ویڈیوشیئرکرنے والے شعیب نے لکھا کہ ' جشن منانے کا یہ طریقہ تھوڑا ناگوارنہیں ؟'۔
شعیب کی ٹویٹ پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ میمزشیئر کرنے سمیت دیگر تبصرے کیے گئے لیکن نقید کرنے والوں میں 'دل جلے بھارتی' صف اول میں نظرآئے۔
A little disgusting way of consoling no?? pic.twitter.com/YpWzyLXUoW
— ??????? ???? (@thenextbose) November 15, 2021
Chacha laga lo thodi, jyada dhuan mat nikalo piche se ?? pic.twitter.com/vgmin7Tw31
— Nitin Sharma (@Nitinsh0407) November 15, 2021
This is the way of celebrating? ? pic.twitter.com/dPJTWu7ym6
— Ritesh (@Samba9Firmino) November 15, 2021
??♀️ pic.twitter.com/v5d8lk4ltL
— Kiyas Deen?? (@Its_Kiyas) November 15, 2021
— Rushikesh khot (@rushikhottwits) November 15, 2021
اس سے قبل جوتے میں شراب ڈال کر پینے کا یہ طریقہ آسٹریلوی فارمولا ون ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو نے2016 میں دنیا بھرمیں مشہور کیا۔ جرمن گراں پری ریس میں فتح حاصل کرنے والےڈینیئل نے پوڈیم پرکھڑے ہوکرایسا کیا تھا۔
صارفین نے شعیب کے ریکارڈ کی درستگی کیلئےڈینئل کی ویڈیوبھی شیئرکرڈالی۔
Very common celebration https://t.co/pCcJcBCo7a
— Omar (@OmarDKhan) November 15, 2021
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 14 نومبرکوآسٹریلیا اور پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں کینگروز نے کیویز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکرپہلی بار ٹی 20 چیمپئن ہونے کا اعزازحاصل کیا۔