ڈاکٹرعشرت العبادجلد وطن واپس آکردست وبازوبنیں گے،فاروق ستار
تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ جلد وطن واپس آکر ان کے دست و بازو بنیں گے۔
پیر کو دبئی سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت سب کو پارٹی مفادات سے آگے سوچنا ہوگا۔موجودہ صورتحال میں تمام افراد ک وسرجوڑکربیٹھنےکی ضرورت ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹرعشرف العباد کی دعوت پر دبئی کا دورہ کیا اورسابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد جلد وطن واپس آکر داست راست بنیں گے۔ ڈاکٹر عشرت العباد کی سوچ سے انھوں نے اتفاق کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ نئے چہرے، نئی ٹیم اورنوجوان قیادت کو آگے لانا ہوگا،تمام مسائل کی علامت کی بجائے جڑ کو اکھاڑنا ہوگا۔
فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں تیزی سے سیاسی عدم استحکام پیداہورہاہے اورکراچی والوں میں احساس محرومی بڑھ رہاہے،لوگوں کی بے بسی اور مایوسی نےتمام ریکارڈتوڑدئیے ہیں۔