خسرہ اورروبیلا سے بچاؤ،پہلی ملک گیر ویکسینیشن مہم کا آغاز

ملک بھر میں 27نومبر تک جاری رہے گی

پاکستان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے پہلی ملک گیر مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ نو ماہ سے پندرہ سال تک کے نو کروڑ سے زائد بچوں کی ویکیسی نیشن کی جائے گی۔

انسداد خسرہ اور روبیلا مہم ملک بھر میں  27نومبر تک جاری رہے گی ۔ مہم ڈور ٹو ڈور نہیں ہوگی بلکہ مقرر کردہ ویکسینیشن سینٹرز میں ٹیکے لگائے جائیں گے۔

اس مہم کے دوران اسلام آباد میں نو ماہ سے پندہ سال تک کے چھ لاکھ اٹھاسی ہزار تین سو نواسی بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ویکسی نیشن کیلئے شہر میں 53 مراکز قائم کیے گئے۔

اس مہم کےدوران ایک سو چودہ ملازمین فرائض انجام دیں گے۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ انچاس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

اس دوران این سی اوسی نے بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کی کرونا ویکسینیشن 27 نومبر تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

RUBELLA

Tabool ads will show in this div