حادثے کی اطلاع کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کی وضاحت

افواہوں کو ان کی تصدیق شدہ اکاونٹ سے مسترد کر دیاگیا

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم اب مولانا طارق جمیل کے آفیشل فیسبک اکاونٹ سے اس حوالے سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔

اتوار کو انکی تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں، ان کے سڑک حادثے کے بارے میں افواہیں بے بنیاد اور غلط ہیں۔

مولانا طارق جمیل کے آفیشل پروفائل پر بیان جاری ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر ان افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی تصویر میں مولانا طارق جمیل کی طرح نظر آنے والے ایک شخص اسٹریچر پڑا اور  لباس خون سے لتھڑا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔مبینہ طور پر یہ تصویر دو سال پرانی ہے اور اس میں نظر آنے والا شخص مولانا طارق جمیل نہیں بلکہ ان کا ایک ہم شکل آزاد جمیل ہیں۔

خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل کو دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں لوگ ایک مشہور مذہبی مبلغ کے طور پر فالو کرتے ہیں۔ وہ اسلام کی تبلیغ کے اپنے غیر روایتی انداز کے لیے مشہور ہیں۔

MAULANA TARIQ JAMEEL

Tabool ads will show in this div