باب وولمر کو کلمہ مشتاق احمد نےپڑھایا تھا،انضمام الحق

سابق کپتان کی بیان پر وضاحت

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کے مسلمان ہونے کےحوالے سے اپنے بیان پر وضاحت جاری کردی۔

سابق کپتان و چیف سلیکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ 'ہم ویسٹ انڈیز میں تھے اور ہم نے وہاں جو آخری میچ کھیلا تھا اسی کی پریکٹس میں مصروف تھے، گرمی زیادہ تھی تو میں مشتاق احمد اور باب وولمر ایک ٹینٹ میں کھڑے تھے'۔

اس دورام بات چیت میں باب وولمر نے سوال کیا کہ مسلمان ہونے کا کیا طریقہ ہے؟ جس پر ہم نے انہیں بتایا کہ اللہ پر پر ایمان لانا، پاک صاف ہونا اور کلمہ پڑھنا اور سب سے اہم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا۔

کیا باب وولمر انتقال سے 4 روز قبل مسلمان ہوچکے تھے؟

باب وولمر نے سوال کیا کہ کون سا کلمہ پڑھا جاتا ہے؟،جس پر مشتاق احمد نے بتایا کہ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ پڑھتے ہیں تو جس وقت مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے کہا کہ آہستہ پڑھو، میں نے بھی پیچھے پڑھنا ہے، جس پر مشتاق احمد نے کلمہ آرام آرام سے پڑھا اور باب وولمر نے بھی ان کے پیچھے کلمہ دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کرے، میرا گمان ہے کہ وہ اس چیز پر مسلمان ہو گئے ہوں کیونکہ وضاحت علماء کرام ہی کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیل بتاتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس وقت باب وولمر ہم سے گفتگو کر رہے تھے اس وقت وہ پاک نہیں تھے اور وہ ہم سے اسلام کے حوالے سے معلومات لے رہے تھے لیکن ہمارے میڈیا نے اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں انضمام الحق نے باب وولمر کے حوالے سے بیان دیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا تھا۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر وولمر 14 مئی 1948 کو پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 19 ٹیسٹ میچوں اور 6 ایک روزہ انٹرنیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ بعد ازاں وہ جنوبی افریقہ، وارکشائر کے کوچ رہے اور پھر پاکستانی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

وہ 18 مارچ 2007 کو جمیکا میں پاکستان کی ورلڈکپ 2007 میں آئرلینڈ کی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئے تھے۔

mushtaq ahmed

Bob Woolmer

Tabool ads will show in this div