لاہور:ہیوی بائیکس دوڑاتا لیڈی وارڈنز کادستہ میدان میں اترگیا

پہلا دستہ 20 خواتین اہلکاروں پر مشتمل ہے

لاہور میں 20 خواتین پر مشتمل ٹریفک وارڈنز کا پہلا دستہ میدان میں آگیا جو شہر میں ٹریفک روانی بہتر رکھنے میں اپنا کردار کرے گا۔

لیڈی وارڈنز سڑکوں پر خواتین کے تحفظ کیلئے موجود ہونگی اور ٹریفک کی روانی بھی یقینی بنائیں گی۔ یہ دستہ ہیوی بائیکس پر شہر کی سڑکوں پر پیٹرولنگ کرتا دکھائی دے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ خواتین وارڈنز کو اس سے قبل بھی فیلڈ ڈیوٹی میں لانے کا تجربہ کیا گیا تھا لیکن جلد ہی انہیں واپس دفاتر تک محدود کردیا گیا تھا۔

حکام پر امید ہیں کہ لیڈی وارڈنز کی پیٹرولنگ سے ڈرائیونگ کرنے والی خواتین کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کا مثبت تاثر بھی اجاگر ہوگا۔

LADY WARDENS

Tabool ads will show in this div