صحتمند رہنے کیلئے کس وقت سو جانا چاہئے؟

جلدی سونا فالج اور ہارٹ اٹیک کاخطرہ کم کرتاہے، ماہرین

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دل کی صحت کیلئے رات کو 10 سے 11 بجے کے درمیان کا وقت سونے کیلئے بہترین ہوسکتا ہے، جس سے دل کا دورہ پڑنے اور فالج کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

بین الاقوامین طبی محققین نے 88 ہزار رضاکاروں پر تحقیق کے بعد یہ نتئجہ اخذ کیا ہے کہ دل کی صحت کیلئے رات 10 سے 11 بجے کے دوران سونا بہترین ہوسکتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق یوکے بایوبینک کیلئے کام کرنے والی ٹیم کا خیال ہے کہ ہماری اندرونی جسمانی گھڑی سے مطابقت رکھنے والی نیند دل کے دورے اور فالج کے کم خطرے کے درمیان تعلق کی وضاحت کرسکتی ہے۔

یورپین ہارٹ جرنل میں ایک تحقیق شائع ہوئی، محققین نے رضاکاروں کے ذریعے کلائی گھڑی نما ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے 7 دنوں کے دوران ان کے سونے اور جاگنے کے اوقات کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔

ماہرین نے اوسطاً 6 برس تک دل اور صحت کے حوالے سے رضاکاروں سے حاصل ہونیوالے نتائج کو پرکھا، اس دوران صرف 3 ہزار سے زائد بالغ افراد میں دل کی بیماریاں ظاہر ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ان افراد کی اکثریت یا تو سونے میں دیر کر دیتی تھی یا پھر وہ میعاری وقت دس اور گیارہ بجے سے پہلے سو جاتی تھی، ماہرین نے اس کا تعلق نیند کے دورانیے اور نیند کے اوقات میں بے قاعدگی سے جوڑا۔

اس تحقیقی مطالعے کے مصنف ایکسیٹر یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ پلانز نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم اپنے مطالعے سے وجہ کا نتیجہ نہیں نکال سکتے لیکن نتائج سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ جلدی یا دیر سے سونے کا وقت جسمانی گھڑی میں خلل کے زیادہ امکان کی وجہ ہوتا ہے، جس کے قلبی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، ممکنہ طور پر سب سے زیادہ خطرناک وقت آدھی رات کے بعد کا تھا کیونکہ یہ صبح کی روشنی کو دیکھنے کے امکانات کو کم کرسکتا ہے، جو پھر جسمانی گھڑی کو دوبارہ ترتیب دیتا ہے۔

برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کی سینیئر نرس ریجینا گبلن کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ رات 10 سے 11 بجے کے درمیان سونا زیادہ تر لوگوں کیلئے اپنے دل کو دیر تک صحتمند رکھنے کیلئے بہترین ہوسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کافی نیند لینا ہماری عام صحت کے ساتھ ساتھ ہمارے دل اور دوران خون کی صحت کیلئے بھی اہم ہے اور زیادہ تر بالغ افراد کو ہر رات 7 سے 9 گھنٹے کی نیند کا ہدف رکھنا چاہئے، نیند ہی واحد عنصر نہیں ہے جو دل کی صحت کو متاثر کرسکتا ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو جاننا، صحتمند وزن برقرار رکھنا اور باقاعدگی سے ورزش کرنا، نمک اور الکوحل کی مقدار کو کم کرنا اور متوازن غذا کھانا بھی دیگر عوامل ہیں۔

HEALTH

HEART ATTACK

Tabool ads will show in this div