منشا پاشا کی فلم 'کہے دل جدھر' کا ٹریلر دیکھیں

فلم 17 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی
Nov 13, 2021

اداکارہ منشا پاشا کی ڈیبیو فلم 'کہے دل جدھر' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا فلم اگلے ماہ دسمبر میں ریلیز کی جائے گی ۔

لاک ڈاؤن کے دوران شوبز انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ خاص طور پر پاکستان میں جہاں صنعت ابھی تک جدوجہد کے مرحلے میں ہے۔ تاہم طویل عرصے کے لاک ڈاون کے بعد سنیما گھر کھلے تو فلم شائقین کیلئے نئی فلموں کو ریلیز کرنے کا عمل شروع ہوگیا ۔

فلم کہے دل جدھر دوسری پاکستانی فلم ہوگی جو لاک ڈاون کے بعد سنیما گھر کھلنے پر ریلیز کی جائے گی اس سے قبل ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم 'کھیل کھیل میں' کے حوالے سے اعلان کیا گیا کہ فلم 19 نومبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

گزشتہ روز جلال رومی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'کہے دل جدھر' کا ٹریلر ریلیز کیا گیا اس فلم کے ذریعے اداکار جنید خان بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں  ۔

ریلیز کئے گئے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جبکہ فلم میں دوستوں کو زندگی کے دو الگ مراحل میں دکھایا جائے گا ۔

[iframe width="100%" height="435" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0"marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/nKKntWXaRdw"]

فلم کے ہدایتکار جلال رومی نے سما ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ فلم کی عکس پاکستان میں ہی ہوئی ہے جس زیادہ تر حصہ کراچی جبکہ کچھ حصہ پاکستان کے شمالی علاقوں شوٹ کیا گیا ہے ۔

فلم کی کاسٹ میں منشا پاشا اور جنید خان سمیت ساجد حسن اور عتیقہ اوڈھو سمیت دیگر شامل ہیں۔ اداکار جنید خان پولیس آفیسر، منشا پاشا صحافی جبکہ عتیقہ اوڈھو اینٹی نارکوٹکس فورس کی افسر کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی ۔

ٹریلر ریلیز کے موقع پر فلم میں اہم کردار کرنے والی اداکارہ منشا پاشا بہت پُرجوش دکھائی دیں، سما ڈیجیٹل سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی ریلیز کیلئے ہم نے بہت انتظار کیا بلآخر اب فلم ریلیز ہونے جارہی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنے عرصے سے کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں ہوئی تو مجھے امید ہے کہ لوگ پھر سے پاکستانی فلموں کو دیکھنے آئیں گے ۔

فلم کہے دل جدھر‘ کی ہدایات جلال رومی نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی کامران باری نے لکھی ہے یہ فلم رواں برس 17 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

Juniad Khan

mansha pasha

KAHAY DIL JIDHAR

Tabool ads will show in this div