خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت منظور
احتساب عدالت سکھرکا ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرانے کاحکم
احتساب عدالت سکھر نے خورشید شاہ کے بیٹے کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ فرخ شاہ کی ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔
احتساب عدالت سکھر نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی ضمانت منظور کرلیں، انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
احتساب عدالت سکھر نے پی پی رہنماء کے بیٹے کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا، وہ اپنے والد خورشید شاہ کے ساتھ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نامزد ہیں۔
فرخ شاہ رکن سندھ اسمبلی بھی ہیں، جو سکھر سینٹرل جیل میں قید ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز عدالت نے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو بھی ضمانت پر رہا کردیا تھا۔
KHURSHEED SHAH
FARRUKH SHAH
تبولا
Tabool ads will show in this div