لاہور:فضائی آلودگی نے شہریوں کو بیمار کردیا

رواں ہفتے بارش کا امکان نہیں ہے

لاہور میں فضائی آلودگی نے شہريوں کا جينا محال کر رکھا ہے۔ آنکھوں ميں جلن اور گلا خراب ہونے کی شکايتيں بڑھنے لگی ہیں۔

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں باغوں کا شہر کہلانے والا لاہور کئی روز سے پہلے نمبر پر ہے۔ غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 500 سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

اسموگ نے شہریوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رکھا ہے اور گلہ خرابی سمیت آنکھوں میں جلن کی شکایت بڑھ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کا امکان نہیں ہےاس لیے کچھ روزماحولیاتی آلودگی برقرار رہے گی۔

شہر بھرمیں چھائی آلودہ دھند سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے تاحل خاطرخواہ انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ لاہورکو اسموگ سےبچانےکیلئے اینٹی اسموگ ٹاسک فورس قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔اینٹی اسموگ ٹاسک فورس کمشنر لاہور محمدعثمان کےزيرنگرانی کام کرے گی۔اس فورس میں 5خصوصی اسکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں۔

انسپکٹرماحوليات،واسا،ایم سی ایل،انڈسٹریز اور پوليس اینٹی اسموگ اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔ہر اسکواڈ روزانہ12 اور ایک ہفتہ میں60 صنعتی یونٹس چیک کرےگا۔

POLLUTION

Tabool ads will show in this div