لاہور:ڈینگی سے خاتون جاں بحق، پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون موت کی آغوش ميں چلی گئی، پنجاب ميں رواں سال ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔


پنجاب میں ڈینگی کا مرض شدت اختیار کرتا جارہا ہے، خاتون سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ سیکڑوں متاثرہ افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔


لاہور کے علاقے شاد باغ کی رہائشی عروج چند دن قبل ڈينگی بخار کا شکار ہو کر اسپتال پہنچی تاہم 2 روز کے اندر ہی اس کے پليٹی ليٹس کی تعداد کم ہوتے ہوتے صرف 8 ہزار رہ گئی اور يوں اس کی جان بچانے کی ہر کوشش بے سود ثابت ہوئی، خاتون ایک بچے کی ماں تھی۔


ذرائع کے مطابق عروج کی بيماری کا ايک سبب شاد باغ کے علاقے ميں درختوں کی بہتات اور اسپرے کا نہ ہونا بھی بتايا جاتا ہے، جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ موسم کے آغاز پر ہی انہوں نے حکومت کی جانب سے بتائے جانے والے حفاظتی اقدامات مکمل کر لئے تھے۔


لاہور کے اس علاقے میں دو سال قبل بھی ڈینگی سے ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔ سماء

میں

لاہور

کی

سے

transport

ساؤتھ ایشیاء

Charlie Hebdo

style

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div