رائیونڈ اجتماع میں سلنڈردھماکا،3افرادزخمی
زخمیوں کے حالت خطرےسے باہر

رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں سلنڈر پھٹنے سے3 افراد زخمی ہوگئے۔
ہفتے کی صبح ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا واقعہ رائے ونڈ اجتماع کے بہاولپور حلقے میں پیش آیا۔ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کرکے امدادی ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گیس لیکج کی وجہ سے سلنڈر پھٹا۔ واقعے کے بعد پنڈال میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم رضاکاروں نے صورتحال کو کنٹرول کیا۔